ادارہ کتاب و حکمت قرآن و سنت کی روشنی میں صحیح دینی رہنمائی عام کرنے کی ایک علمی و دعوتی کوشش ہے، جس کا مقصد کتاب اللہ اور سنتِ رسول ﷺ کو سلفِ صالحین کے فہم کے مطابق عام فہم اور مستند انداز میں پیش کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ پر فتاویٰ، خطبات، مضامین، مسنون اذکار، ثابت شدہ قرآنی و حدیثی وظائف، کتب اور دیگر علمی مواد فراہم کیا جائے گا، اور کوشش ہوگی کہ ہر بات کو دلیل، تحقیق اور علمی امانت کے ساتھ پیش کیا جائے، تاکہ صحیح بات واضح ہو، ثابت شدہ اعمال کی صحیح رہنمائی ملے اور دین کے نام پر غیر ثابت امور کی ترویج سے بچا جا سکے۔ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے نفعِ عام کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔